29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:31
منیٰ حادثے میں 42 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوگئی
جیو نیوز - ریاض..... سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظورالحق نے کہا ہے کہ منیٰ حادثے میں اب تک 42 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ تاحال 62 پاکستانی حجاج لا پتا ہیںجن کی تلاش جاری ہے ۔
پاکستانی سفیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ منیٰ حادثے میں 42 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 35 پاکستانی حاجی زخمی ہوئے ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ منیٰ حادثے کے بعد سے تاحال 62 پاکستانی حجاج لا پتا ہیں، جن کی تلاش کےلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب منیٰ حادثے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1100 ہوگئی ہے ۔