تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:3

پی آئی اے کی پرواز270 حاجیوں کولے کر لاہورپہنچ گئی

جیو نیوز - لاہور.........جدہ سے270 حاجیوں کو لے کر ایک اور جہاز لاہور پہنچ گیا ، حجاج کرام منیٰ کا ذکر کرکے رنجیدہ نظر آئے جبکہ رشتہ دار انہیں سامنے پاکر خوشی سے نہال ہو گئے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 ڈھائی سو سے زائد حجاج کو لے کر 3گھنٹے تاخیر سے لاہور ایئر پورٹ پہنچی۔کنویئر بیلٹ ٹوٹنے کےباعث حجاج کو سامان کے حصول میں مزید تاخیر کا سامنا کرنا ، جیسے ہی حاجی ائرپورٹ سے باہر آئے تو ان کا پرجوش استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

حاجیوں نے بتایا کہ منیٰ میں یک دم بھگدڑ مچی اور سینکڑوں جانیں چلی گئیں۔

حجاج کے رشتے داروں کا کہنا تھا کہ وہ شدید پریشان رہے۔ اب اپنے پیاروں کی شکل دیکھی ہے تو جان میں جان آئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.