29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:19
گوجرانوالہ اور سرگودھا جیل میںقتل کے 2مجرموں کو پھانسی
جیو نیوز - سرگودھا.......ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد کی جانب سےڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کےبعد گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں قید مجرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم محمد انور نے 13سال قبل گھریلو جھگڑے پر بیو ی اوربیٹی کو قتل کردیاتھا۔
دوسری جانب سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں بھی قتل کےمجرم کو پھانسی دیدی گئی۔مجرم انصراقبال نے1994ء میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے پر صفدر علی نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔