تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:47

میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں، ترجمان حکومت پنجاب

جیو نیوز - لاہور.....حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں ۔عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

لاہور سے جاری ہونے والے ایک بیان میں زعیم قادری کا کہنا ہے کہ آنے والا وقت بتائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ بلند و بانگ دعوے کرنے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست محض الزام تراشی ہے۔ پی ٹی آئی ریاستی اداروں کا احترام کرنا سیکھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.