تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:47

کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ،ایک شخص ہلاک

جیو نیوز - کراچی .......کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک زخمی جبکہ نارتھ ناظم آباد میں بیٹے نے چھریوں کے وار سے ماں کو زخمی کردیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق گارڈن میں جماعت خانہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،زخمی کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں ابتدائی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا.

ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے وحدت کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران 28 سالہ طارق نے اپنی 55 سالہ والدہ کے ہاتھ اور چہرے کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا،ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا،جبکہ خاتون کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال سے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.