تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:19

پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے قاتلوں کا سراغ لگالیا گیا

جیو نیوز - اسلام آباد........سی ٹی ڈی اورحساس ادارے نے مشترکہ تحقیقات کے بعد پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے قاتلوں کا سراغ لگالیا۔شجاع خانزادہ قتل کےاہم ملزم محمد قاسم کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے گرفتار کرلیا ۔ ملزم کا تعلق اٹک سے ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کا قاری سہیل گروپ شجاع خانزادہ پرخودکش حملے میں ملوث ہے،شجاع خانزادہ پرحملے کا ماسٹرمائنڈ قاری سہیل ہے۔

قاری سہیل نے خودکش حملہ آور کو بھیجا،قاری سہیل نے خودکش حملہ آور کی مدد کے لیے کئی لوگ استعمال کیے،قاری سہیل نےخودکش حملے کے لیے قاسم معاویہ،امجد،فیاض،صداقت اورصدام کو استعمال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.