تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:36

کراچی میں گرمی کی شدت میں پھر اضافے کا امکان

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں ایک بار پھرموسم کا مزاج گرم ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پارہ چالیس ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دو سے تین روز کے دوران گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ نہیں ہوگا جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کا امکان نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.