تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 11:31

لاہور: نیویارک جانیوالی پرواز خاتون مسافر کو لاؤنج میں چھوڑ کر روانہ

جیو نیوز - لاہور ......پی آئی اے کی لاہور سے نیویارک جانے والی پرواز خاتون مسافر کو لاؤنج میں چھوڑ کر روانہ ہو گئی ،خاتون کے ہنگامہ کھڑا کرنے پر اسے آف لوڈ قرار دے دیا گیا ۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی خاتون کشور بیگم کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 721 سے نیویارک جانا تھا۔سامان کی بکنگ اور بورڈنگ کارڈ لینے کے بعد وہ لاؤنج میں جا بیٹھیں ،اب مسافر خاتون کو اونگھ آ گئی یا عملے کے ارکان غفلت کر گئے ،کشور خاتون لاؤنج میں بیٹھی رہیں ۔
مسافروں کی دوبارہ گنتی پر بھی مسنگ پسنجر کی طرف کسی کا دھیان نہ گیا اور جہاز اڑان بھر گیا ، پتہ چلنے پر خاتون نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔،غلطی کے احساس پر ایئرلائن عملے نے خاتون کو آف لوڈ قرار دے دیا، معاملے کی انکوائری بھی شروع کر دی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.