تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:59

کراچی: رینجرز مقابلے میں 4ملزمان ہلاک، 1زخمی ملزم چل بسا

جیو نیوز - کراچی..........کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں گینگ وار کے 4ملزم ہلاک ہوگئے۔ گلستان جوہر میں بھی پولیس مقابلے میں زخمی ملزم نے دوران علاج دم توڑ دیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری میں گینگ وار کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔ رینجرز کی بھاری نفری نے ملزمان کے مشتبہ ٹھکانوں کو گھیرے میں لے لیا، جس پر گینگ وار ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے گینگ وار کے 4دہشت گرد ہلاک، جبکہ 2فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک ملزمان کی شناخت محمد دانش عرف کیکڑا، ارشد عرف گڈو، محمد موسی، محمد کامران عرف نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان سنگین وارداتوں میں پولیس اور رینجرز کو مطلوب تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گزشتہ روز گلستان جوہر میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ساتھی سمیت زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم دوران علاج چل بسا۔ ملزم گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں اینٹی کار لفٹنگ پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.