30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:31
نیویارک: ترک اور اٹلی کے وزراعظم کی نواز شریف سے ملاقات
جیو نیوز - نیویارک...........ترک وزیراعظم احمد داود اوغلو نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کےاقدامات کی تعریف کی ہے اور اٹلی کے وزیر اعظم نے پاکستان کو صرف شراکت دار نہیں اہم دوست قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف سے ترک وزیراعظم داد اوغلو نے نیویارک میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ امور اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ ملاقات میں سرتاج عزیز، طارق فاطی اور انوشہ رحمان بھی شامل تھے۔
وزیراعظم نواز شریف سے اٹلی کے وزیراعظم میتھیو رینزی نے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی امور کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا اور اس موقع پر اٹلی کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اٹلی کا تجارتی مشن جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔