30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:36
کوئٹہ: 2مخالف قبائل کے جھگڑے میں 1شخص زخمی، علی مدد جتک گرفتار
جیو نیوز - کوئٹہ..........کوئٹہ پولیس نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک اور ان کے 2گارڈز کو فائرنگ کرکے قبائلی شخصیت کے بھتیجے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق آج صبح جناح روڈ پر سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک، ان کے محافظوں اور ان کے مخالف قبائلی شخصیت اور محافظوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
جس کے نتیجے میں قبائلی شخصیت کا بھتیجا ظہور زخمی ہوگیا تھا، قبائلی شخصیت کے بھتیجے کی رپورٹ پر سول لائن پولیس نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کو 2گارڈز کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔