30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:36
وزیراعظم کا نجی اسکولوں کی فیسوں میں کمی نہ ہونے کا نوٹس
جیو نیوز - اسلام آباد......وزیراعظم نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں کمی نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکول سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پیرا نے شکایات کے ازالے کے لیے سیل قائم کردیا۔ سیل فیسوں میں اضافہ واپس نہ لینے کی شکایات پر ایکشن لے گا اور جو اسکول فیسوں میں اضافہ واپس نہیں لیں گے انھیں سیل کردیا جائے گا۔
طلبہ کے والدین اپنی شکایات فون پر درج کراسکتے ہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس کا کہنا ہے کہ والدین اپنی شکایات فیکس پر بھی بھیج سکتے ہیں۔