تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:47

اقوام متحدہ میں جو احترام ملالہ کو ملا، وہ کسی کے حصے میں نہیں آیا

جیو نیوز - کراچی.......دنیا بھر کے سربراہان کی اہمیت اپنی جگہ لیکن اقوام متحدہ میں جو محبت، عزت و احترام پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کو ملا وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔

ملالہ کسی ریاست کی سربراہ نہیں لیکن علم کی شہزادی ہےاور یہی وجہ ہے کہ عالمی ادارے سے خطاب کا جو اعزاز اسے ملا وہ دنیا کی کسی اور شخصیت کا نصیب نہیں۔

دو ہزار تیرہ میں اقوام متحدہ سے خطاب کیا تو کئی آنکھوں میں پانی تیرتا نظر آیا۔ اب دو ہزار پندرہ میں بھی نوبل انعام یافتہ ملالہ نے ایک بار پھر عالمی رہنمائوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

ملالہ کے مداح وہ ہیںجن کے پیچھے دنیا دیوانی ہے، پھر ڈیوڈ بیکھہم ہوں یا بل گیٹس یا فیس بک کے مالک مارک زکر برگ ، ملالہ کے ساتھ ایک تصویر کھنچوانا اعزاز سمجھتے ہیں اور اب تو ملالہ کے نام پر ایک فلم بھی بنائی گئی ہے۔

زندگی کے نشیب و فراز کے گِرد گھومتی یہ سنسنی خیز فلم فاکس پکچرز کے تحت 2اکتوبر کو مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.