تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:36

منیٰ حادثے میں کیا آپ کا کوئی پیارا لاپتا ہے؟

جیو نیوز - کراچی.......منیٰ حادثے میں کیا آپ کا کوئی پیارا لاپتا ہے؟ کیا آپ کا اُس سے رابطہ نہیں ہورہا، تو جیونیوز کو بتائیں، ہم سب کو بتائیں گے، بچھڑے ہوؤں کو ملائیں گے۔

جیونیوز لاپتا حاجیوں کو اپنوں سے ملانے کے لیے اقدامات کررہا ہے،آپ بھی اس کوشش میں جیو نیوز کا ساتھ دیں اور لاپتا فرد کی تصویر ،پاسپورٹ نمبر، پاسپورٹ کی فوٹو کاپی اور اپنا کانٹیکٹ نمبر جیونیوز کو واٹس ایپ کریں۔

ہمارا نمبر ہے زیرو تھری زیرو ایٹ، ٹو فائیو سیون ایٹ ڈبل تھری فائیو، جیسے ہی ہمیں لاپتا فرد کی خبر ملے گی، ہم آپ کو آگاہ کریں گے۔

واٹس ایپ پر ملنے والے پیغامات کے مطابق ، قصور کے عبد الرؤف حج کی سعادت حاصل کرنے گئے تھے ان کے رشتے داروں کا اب تک ان سے رابطہ نہیں ہوسکا،عبدالرؤف لاہور کی ٹیکسٹائل مل میں ملازمت کرتے ہیں۔

لکی مروت کے احمد سعید پیشے کے حساب سے استاد ہیں، 14 افراد پر مشتمل گروپ کے ہمراہ حج کے لیے گئے تھے ،تاحال ان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

ادھر دیر کے رہائشی نعمان تاثیر کا اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا ہے، نعمان ملازمت کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں اور منیٰ حادثے کے بعد لاپتا ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.