30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 22:36
کراچی میں لاکھوں روپے مالیت کے 4 اعلیٰ کھوجی کتے ہلاک
جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں لاکھوں روپے مالیت کے 4 اعلیٰ کھوجی کتے ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کتے ویکسی نیشن اور علاج نہ ہونے کے باعث ہلاک ہوئے۔
دو ہزار آٹھ میں آرمی ڈاگ سینٹر سے پچاس لاکھ میں دس کتوں کو خریدا گیا تھا، کھوجی کتے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مدد دیتے ہیں۔