تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:47

فیصل آباد :سزائے موت کے دو مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

جیو نیوز - فیصل آباد ........سینٹرل جیل ذرائع کے مطابق سزائے موت کے 2 مجرموں شوکت علی اور محمد اخلاق کو یکم اکتوبر کو پھانسی دینے کے لئے ڈیتھ وارنٹ موصول ہوئے ۔ دونوں مجرموں نے 2 فروری 2001 ء کو سیشن کورٹ میں تاریخ پیشی پر آئے دو کزن طارق جاوید اور ظفر اقبال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

اس سے قبل دونوں مجرموں کو 11 ستمبر کو پھانسی دی جانی تھی ،لاہور ہائیکورٹ میں ان کے لواحقین کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست پر ان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔ تاہم آج صبح دونوں مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.