1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:3
کراچی: لیاقت آباد میں اسنوکر کلب پر فائرنگ، 5افراد زخمی
جیو نیوز - کراچی..........کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں اسنوکر کلب پر فائرنگ سے 5افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
لیاقت آباد بی ایریا میں واقع اسنوکر کلب پر ملزمان کی فائرنگ سے زخمی افراد کی شناخت عظیم، شیما، خرم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہےاورزخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔