تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:19

جوہی میں جتوئی اور چانڈیو قبائل میں تصفیے کےلیے جرگہ

جیو نیوز - جوہی........جتوئی اور چانڈیو قبائل کے درمیان خونی تصادم کے تصفیے کےلیے جوہی میں جرگے کا انعقاد کیاگیا۔ دونوں قبائل پرڈیڑھ کروڑروپے سےزائد کا جرمانہ عائد کیاگیا۔

جوہی کے گاؤں بہاول پور میں سردار میرمنظور خان پنہور کی سربراہی میں جرگے کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی رفیق احمد جمالی ، سید غلام شاہ جیلانی، سردار احمد چانڈیو کےعلاوہ وفاقی وزیرغلام مرتضیٰ جتوئی نے بھی شرکت کی ۔

جرگے میں جتوئی قبائل پر 5 اور چانڈیو قبائل پر 6 قتل ثابت ہوئے۔ جرگے نے چانڈیو قبائل پر 92لاکھ 80 ہزار اور جتوئی قبائل پر77لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ خونی تصادم میں ایک خاتون بھی جاں بحق ہوئی تھیں ۔ جس پرخاتون کا خون بہا 20 لاکھ روپے دونوں قبائل کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ۔

دونوں قبائل کےدرمیان 80 ایکڑ زمین کےتنازع پر 18 ماہ میں 11 افراد قتل جبکہ جتوئی قبیلے کے 15 اور چانڈیو قبیلے کے 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.