1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:15
منیٰ حادثہ: پاکستانی شہدا کی تعداد 52 ہو گئی، 19 کی تدفین
جیو نیوز - اسلام آباد...... وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ منیٰ حادثے میں پاکستانی شہدا کی تعداد 52 ہو گئی ،19 کی تدفین کردی گئی ہے جبکہ136پاکستانی تاحال لاپتا ہیں ۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حادثے کے 49پاکستانی زخمیوں میں سے37کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جبکہ 12 زخمی پاکستانی حاجی زیر علاج ہیں۔آخری پاکستانی حاجی کی تلاش تک سعودی عرب ہی میں مقیم رہوں گا۔