تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:31

لاہور:حساس ادارے کی کارروائی میں 4 دہشتگردہلاک،4 فرار

جیو نیوز - لاہور.......لاہور کے علاقے شیرا کوٹ کے قریب حساس اداروں کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 4 فرار ہوگئے۔

حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر لاہورکے علاقے شیراکوٹ کے قریب بدرو گاؤں میں ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا جس پر وہاں موجود 8 دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت مارے گئے جبکہ ان کے 4 ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا،ہلاک ہونے والے 4 دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.