1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59
پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوتوں پر مشتمل دستاویز تیار ہے،وزیر اعظم
جیو نیوز - نیویارک..........وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوتوں پر مشتمل دستاویز تیار ہے، جلد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھججوا دیں گے ۔
انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ ابھی کچھ بگڑا نہیں، دوریاں ختم کریں، مسئلے حل کریں، مذاکرات سے ہی بات آگے چلے گی۔ وزیراعظم نوازشریف نے دورہ امریکا سےواپسی پر بھارت کی جانب ایک بارپھردوستی کاہاتھ بڑھادیاہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ واجپائی کےپاکستان آنےکےبعدکیاہوا،دنیاواقف ہےمگر ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا،دوریاں ختم کریں،مسئلے حل کریں۔
پاکستان اوربھارت کےوزراعظم دورہ امریکاکےموقع پر ایک ہی ہوٹل میں مقیم تھےمگرملاقات تودورکی بات ہیلوہائےبھی نہ ہوسکاتھا ۔امریکاکےصدراوباماکی موجودگی میں دونوں وزراعظم امن مشن سےمتعلق سربراہ اجلاس میں ایک ہی کمرےمیں آئےتواس وقت بھی اشاروں ہی میں حال چال پوچھنےپرگزاراکر لیاتھا۔
بھارت کےاس رویےسےوزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کوبھی آگاہ کیاتھا۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بان کی مون سےکہاکہ کشمیرکی قراردادسلامتی کونسل نےمنظورکی ہے،پاکستان نےنہیں، سیکریٹری جنرل سےکہاکہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرحل کرائے۔بان کی مون سےکہاکشمیرپراپنی قراردادپرعمل کرانےکےلیےزورڈالیں۔
پاکستان میں جمہوریت کےاستحکام اورمختلف اداروں کے کردارپربھی وزیراعظم نےکہاکہ جمہوریت مستحکم ہورہی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے اور بڑھ رہی ہے،ادارے اپنا کام کر رہے ہیں ۔
ایک سوال پر وزیراعظم نےکہاکہ ملالہ کی وطن واپسی کیلئےپروگرام بنایاجارہاہے ۔ وزیراعظم اب لندن میں ایک روزہ قیام کےبعدوطن واپس آئیں گے۔