تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

مسلم لیگ کا اتحاد کھڑکی سے آنا دروازے سے چلے جانا ہے، جمالی

جیو نیوز - جعفرآباد ........سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کا اتحاد کھڑکی سے آنا اور دروازے سے چلے جانا ہے،یہ اتحاد دیرپا ثابت نہیں ہوسکے گا۔

جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں عید ملن پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مجبوری سے بننے والے اتحاد کبھی کامیاب نہیں ہوتے ۔ اگر کہ یہ لوگ خوشی سے اکھٹے ہوتے تو مجھے بہت خوشی ہوتی۔جو مجبوری سے اکھٹے ہوتا ہے ۔وہ زیادہ دیرپا پائیدار نہیں ہوتا ۔لوگ دروازے سے آتے ہیں کھڑکی سے چھلانگ مارتے ہیں اورکھڑکی سے آتے ہیں تو دروازے سے چلے جاتے ہیں ۔پتا نہیں ان کا کیا ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.