تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:0

بلوچستان،واشک میں لیویزفورس کی گاڑی پرحملہ،4 اہلکارزخمی

جیو نیوز - واشک...........بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل میں لیویز فورس کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے، حملہ آور اسلحہ اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ تحصیل ماشکیل سے ستر کلو میٹر جنوب کی جانب بچھاری کے مقام پر کیا گیا، لیویز فورس کی گاڑی پر حملہ کےنتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے، حملے کے بعد مسلح افراد نے زخمی اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ اور لیویز فورس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.