تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:36

کراچی میں موسم شدید گرم، پارہ42ڈگری تک جانے کا امکان

جیو نیوز - کراچی .........کراچی میں آج بھی موسم کا مزاج گرم رہے گا، محکمہ موسمیات والوں نے خبر دی ہے کہ پارہ 42 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پارہ بھی 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد ہے۔

سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث ہوا میں نمی کم ہو گئی جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خطرہ نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے چلنے والی ہوائیں رکی ہوئی ہیں جبکہ فضا میں ہوا کا دباو بڑھنے کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.