1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:43
پشاور میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزکا سرچ آپریشن،20افرادزیرحراست
جیو نیوز - پشاور ........پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو خطرات کے پیش نظر مشترکہ سرچ آپریشن کیاگیا۔اس دوران خیبر ون اور خیبر ٹو کالونی کا سرچ کیاگیا۔ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیاہے۔ جن کے قبضہ سے دو پستول بھی برآمد کئے گئے ۔ اور انہیں حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔