تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:43

جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ کنٹرولرعامر جمیل کی ڈگری جعلی نکلی

جیو نیوز - کراچی....... ڈگری جاری کرنے والے کی اپنی ڈگری جعلی نکل آئی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ کنٹرولرعامر جمیل کی ڈگری جعلی ہے۔

جیو نیوز نے عامر جمیل کی جعلی ڈگری پر ہونے والی انکوائری رپورٹ حاصل کرلی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق عامر جمیل نے جامعہ کراچی میں ملازمت کیلئے بی ایس سی کی جعلی ڈگری جمع کرائی۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عامر جمیل جعلی ڈگری پر وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ عامر جمیل کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.