1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:31
مشرف نے بینظیر کو دھمکی والی کال کی تھی، مارک سیگل
جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی صحافی مارک سیگل بینظیر قتل کیس میں وڈیو لنک پر بیان رکارڈ کرارہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کو دھمکی والی کال کی تھی۔
مارک سیگل نے بتایا کہ مشرف نے بینظیر سے کہا تھا کہ آپ کی سلامتی کا انحصار میرے آپ کے تعلقات پر ہے، مشرف کی فون کال کے بعد بینظیر پریشان نظر آئیں۔
بینظیر بھٹو نے ای میل کرکے کہا کہ اگر انھیں قتل کیا گیا تو ذمے دار پرویز مشرف ہوں گے، مارک سیگل بینظیر بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے۔