تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:31

نئی دلی:اخلاق احمد کےقتل کےبعد اہل خانہ کی زندگی بھی خطرےمیں

جیو نیوز - نئی دلی.......نئی دلی میں ہندوانتہاپسندوں کےہاتھوں 50 سالہ مسلمان شخص کے قتل کے بعد اس کے دیگراہل خانہ کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی۔ اپنی جانوں کی حفاظت کیلئے اخلاق احمد کے گھر والے علاقہ ہی چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے قتل ہونے والے 50 سالہ اخلاق احمد کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کے باپ کے قاتلوں کو فوری سزا دی جائے تاکہ گاؤں میں پھر کوئی ایسی حرکت کرنے کی ہمت نہ کرے ۔ڈر کے باعث اخلاق احمد کی فیملی علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

اخلاق احمد کے بیٹے نے اس واقعے میں پڑوسیوں کے ملوث ہونے کا اظہار کیا ہے۔ دوروز قبل ہندو انتہا پسندوں نےگائے کا گوشت کھانے کے الزام میں اخلاق احمد کو تشدد کر کے مار ڈالا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.