تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:3

پاکستانی طلبہ روس کی تعلیمی اسکالر شپ سے فائدہ اٹھائیں

جیو نیوز - کراچی........کراچی میں روس کے قونصل جنرل نے پاکستانی طلبہ کو دعوت دی ہے کہ وہ اُن کے ملک کی تعلیمی اسکالر شپ سے فائدہ اٹھائیں ۔کراچی میں سندھ مدرسہ الاسلام کے اساتذہ اور اطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے روس کے قونصل جنرل Oleg N Avdeevنے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستانی طلبہ کو روس میں مفت تعلیمی مواقع کے بارے میں آگہی نہیں ہےجس سے بہت سے طلبہ اس موقع سے اٹھانے سے محروم رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ اُن کے ملک کی پاکستان اور روس کے عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی شعبہ میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں ملکوں کے تعلیمی اداروں کے درمیان طلبا اور اساتذہ کے تبادلوں کے ساتھ ساتھ اور متعلقہ شعبوں میں تحقیق کے ذریعہ بڑھایا جاسکتا ہے۔

روسی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانیوں کے لئے روسی فیڈیشن میں تجارت،ادویات سمیت انفارمیشن ٹیکنولوجی کے شعبوں میں بھی زبردست مواقع ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.