تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:19

ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی تنخواہیں واپس کرینگے

جیو نیوز - کراچی.....اسمبلیوں میں استعفے منظور ہوتے ہی متحدہ قومی موومنٹ اراکین اسمبلی کی تنخواہیں واپس کردے گی ،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے بھی دفتر خالی کردیا۔

ایم کیوایم کو اسمبلیوں سے استعفے دئیے دو ماہ گزرے ، اراکین نے ایوانوں اور دفاتر کا رخ کرنا چھوڑا لیکن تنخواہوں نے ان کے بینک اکاونٹس کا راستہ نہیں بھولا۔لیکن اب ایم کیوایم نے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں استعفے منظور ہوتے ہی گزشتہ دو ماہ کی تنخواہیں واپس کردی جائیں گی،ترجمان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا کوئی رکن اسمبلی مراعات استعمال نہیں کررہا جبکہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی اپنا دفتر خالی کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.