3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:36
ساہیوال: قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی
جیو نیوز - ساہیوال........ساہیوال کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق مجرم جس کا نام محمد اکرم تھا۔
گھریلو تنازع پرمجرم محمد اکرم نے 2002میں بیوی، سالی اور بھتیجی کو قتل کردیا تھا اور وہ عارف والا کا رہائشی تھا۔