تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:19

ممتاز شاعر اور ادیب جمیل الدین عالی علیل ہو گئے

جیو نیوز - کراچی.......ممتاز شاعر اور ادیب جمیل الدین عالی علیل ہو گئے ہیں۔ وہ پچھلے ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال حکام نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہا کہ جمیل الدین عالی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا۔ ان کا بلڈ پریشر کافی بڑھا ہوا تھا اور بار بار بے ہوشی کے دورے پڑتے تھے۔

تاہم اب ان کی طبیعت کافی بہتر ہے، ایک سے دو روز میں ان کو ڈسچارچ کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.