تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:35

علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال انتقال کرگئے

جیو نیوز - لاہور......علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال لاہور میں انتقال کرگئے،خاندانی ذرائع کے مطابق جاوید اقبال کی نمازجنازہ آج شام سوا 4 بجے ادا کی جائے گی۔جاویداقبال کچھ عرصے سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

پاکستانی ماہر قانون اور ادیب ، حکم الامت علامہ اقبال کے فرزند جاوید اقبال 5 اکتوبر 1924 کوپیدا ہوئے ۔ پنجاب یونیورسٹی سے بی ۔ اے پاس کرنے کےبعد 1954ء میں انگریزی اور فلاسفی میں ایم اے کا امتحان اعزاز کے ساتھ پاس کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔

1954ء میں کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور 1956ء میں بارایٹ لا ہوئے۔ 1960ء میں آسٹریا کے شہر کینبرا میں ایشیا میں آئین کا مستقبل کے مذکراہ میں شرکت کی۔ تین مرتبہ اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد کے رکن کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ 1961 میں حکومت امریکہ کی دعوت پر وہاں گئے اور کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ’’اقوام متحدہ کا مستقبل‘‘ پر لیکچر دیے۔

1965ء میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور 1971ء میں لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے۔ متعدد انگریزی اور اردو کتابوں کے مصنف ہیں۔ ہائیکورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک دانشور کی حیثیت سے سرگرم عمل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.