تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:3

لاہور:7سالہ بچے کااغوا کے بعدقتل ،3افرادگرفتار،تفتیش جاری

جیو نیوز - لاہور.......لاہورپولیس نے3افرادکووحدت کالونی سے7سالہ بچے کےاغوا کے بعدقتل کےالزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس ذارئع کےمطابق ملزموں میں مقتول احمد کا رشتے دار جاوید اور دیگر 2 افراد شامل ہیں،ملزم جاوید مقتول احمد کےباپ کا خالہ زاد بھائی اور ذہنی مریض ہے جو ایک بار خود کشی کی کوشش بھی کر چکا ہے۔

جاوید کے میڈیکل ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئےقتل کی تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کےمطابق بچے کوکرنال پورہ میں اس کی رہائش گاہ کے قریب سےعید کے دوسرےدن اغوا کیا گیا،بچےکی لاش کل سبزہ زار کے علاقے سے ملی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.