3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:19
مستونگ: دشت میں لیویز کی کارروائی،نو مشتبہ افراد گرفتار
جیو نیوز - مستونگ.......مستونگ کے علاقے دشت میں لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے نو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔
لیویز ذرائع کے مطابق دشت لیویز نے کلی حسنی میں چھاپہ مارکر نو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ان افراد کے قبضے سے اسلحہ اور پولیس کی وردیاں برآمد ہوئیں ہیں ۔ملزمان کوتفتیش کیلئے دشت تھاے منتقل کردیا گیا۔