تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:59

سندھ اور بلوچستان کے بیش تر علاقے گرمی کی لپیٹ میں

جیو نیوز - کراچی.......سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے دن بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہےگا۔

سندھ میں لاڑکانہ، نواب شاہ، دادو اورجیکب آباد سمیت مختلف علاقوں میں دن بھر جھلسادینے والی گرمی کا راج رہا۔ دن کے اوقات میں لوگوں نے گھروں میں اور سایہ دار جگہوں میں رہنے کو ترجیح دی۔

بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات اور برف کی طلب بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیاگیا۔

نواب شاہ ، پڈعیدن 43، میرپورخاص، لسبیلہ اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ چند ایک مقامات پربارش کی توقع ہے۔کراچی سمیت سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.