تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:20

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جارہی ہیں ۔ ایک طرف ایم کیو ایم امیدواروں کے انٹرویو کررہی ہے تو دوسری طرف جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں انتخابی اتحاد ہوگیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں مل کر حصہ لینے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں کے درمیان انتخابی اتحاد کے لیے مذاکرات جاری ہیں ۔

کراچی کے ضلع غربی اور ضلع شرقی میں دونوں جماعتوں کے درمیان 50 - 50 فی صد نشستوں کے فارمولے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ ضلع وسطی ، جنوبی اور ضلع ملیر میں مذاکرات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.