تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:36

میٹرک بورڈ آفس کراچی پر چھاپے کی ابتدائی رپورٹ تیار

جیو نیوز - کراچی....... محکمہ اینٹی کرپشن نے میٹرک بورڈ آفس کراچی پر چھاپے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھاپہ بورڈ آفس میں بھرتیوں اور ترقیوں میں بے قاعدگیوں کی اطلاعات پر مارا گیا، محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے چھاپے کے متعلق تیار کردہ رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ آفس کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیے جانے میں رشوت لینے اور رشوت لے کر ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام الزامات دو سال سے سیکریٹری کے عہدے پر تعینات حور مظہر پر ہیں جبکہ اینٹی کرپشن کے عملے نے قائم مقام سیکریٹری ہدایت اللہ انصاری سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

میٹرک بورڈ آفس پر چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن کے افسران نے 38 ملازمین کی پرسنل فائلیں قبضے میں لی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.