تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:43

پائلٹوں کے مطالبات پر فیصلہ حکومت نے کرنا ہے،چیئرمین پی آئی اے

جیو نیوز - اسلام آباد.......چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا کہنا ہے کہ پائلٹس کے مطالبات پر فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، تاہم 100 فیصد مطالبات ماننا ہیں تو پھر ایئر لائن کو بند کر دینا ہی بہتر ہو گا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ پائلٹس ایسوسی ایشن سے مذاکرات جاری ہیں تاہم بلیک میل نہیں ہوں گے۔

چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ نوے فیصد سے زائد پروازیں بروقت آ ،جا رہی ہیں ، حج آپریشن کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

چیئرمین پی آئی اے نے بتایا کہ ایوی ایشن ڈویژن کی ہدایت پر اضافی وقت جہاز اڑانے والے پائلٹس کے خلاف انکوائری کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.