4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:47
داش کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے، جنرل راحیل شریف
جیو نیوز - لندن.........چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم داش کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے جو تنظیم القاعدہ سے بھی بڑا خطرہ بن گئی ہے۔
لندن کے رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اینڈ سیکورٹی اسٹڈی سے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا اسلام آباد میں بعض لوگ ایسے ہیں جو داعش سے اپنی وفاداری ظاہر کرنا چاہتے ہیں جو کہ ایک خطرناک صورت حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دہشت گرد گروپ سے نمٹنا القاعدہ سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔
جنرل راحیل شریف نے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مفاہمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں مذاکرات کی میز پر دوبارہ نہ لایا گیا تو طالبان داعش کے ساتھ الحاق کرسکتے ہیں۔