4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:3
سندھ حکومت کو پاکستان اسٹیل کا سودا کرلینا چاہیے، خورشید شاہ
جیو نیوز - سکھر.........قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اسٹیل مل کا سودا کرلینا چاہیے۔ آئندہ یہی اسٹیل مل 5سے 10ارب روپے سالانہ کما کر دے گی۔
سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بارے میں مارک سیگل کے الزامات پرانے ہیں اور پیسے دے کر کام لینا پرویز مشرف کی روایت ہے۔ اگر پیپلز پارٹی پیسے سے گواہ خریدتی تو کروڑ روپے خرچ کرکے 30-40گواہ کھڑے کر دیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری خود درخواست گزار ہیں اس لئے ان کا گواہی دینا درست نہیں ہے۔ کالاباغ ڈیم چاروں صوبوں کے متفقہ فیصلوں کے بغیر ڈیم نہیں بن سکتا اور پی پی پی وفاق کو مضبوط جبکہ ن لیگ اس کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔