4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:19
لاہور: عمران خان آج سمن آباد میں جلسے سے خطاب کرینگے
جیو نیوز - لاہور.........پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان این اے122 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں آج سمن آباد کے ڈونگی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔
عمران خان جس راستے سے گراونڈ میں داخل ہوں گے وہیں سے وہ اسٹیج پر چڑھ جائیں گے۔ ان کے ہمراہ مخصوص قیادت ہو گی جبکہ اسٹیج پر آنے والوں کو خصوصی کارڈز دیے جائیں گے جو پی ٹی آئی کی قیادت جاری کرے گی۔
سی سی پی او لاہور کیپٹن امین وینس کا کہنا ہے کہ جلسے کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ عام پبلک اور خواتین کی جلسہ گاہ آمد کے لئے الگ الگ گیسٹس مخصوص کیئے گئے ہیں، جبکہ داخلہ واک تھرو گیٹس اور ہینڈ اسکینر کی تلاشی سے مشروط ہوگا۔
گراؤنڈ میں بیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائیں گی جبکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ہیوی جنریٹرز استعمال کیئے جائیں گے اور میڈیا کی کوریج کے لیے بڑے کنٹینرز پر انتظام کیا گیا ہے۔