4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:3
میانوالی : پولیس مقابلے میں2 ڈاکو ہلاک، 4 گرفتار
جیو نیوز - میانوالی.......میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں کارچھیننے کی واردات کے دوران پولیس مقابلے میں2 ڈاکو ہلاک اور 4 گرفتار کرلیے گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق عیسیٰ خیل کے نواحی علاقے کنڈل میں ڈاکوؤں کا ایک گروہ مقامی شخص سے کار چھیننے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی جس کے بعد ہونے والے پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور چار ڈاکو گرفتار کرلیے ،تاہم انکے 4 ساتھی فرار ہوگئے، گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں ایک ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوا ہے۔