تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:15

کراچی: پولیس مقابلوں کے دوران گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک

جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاون اور لیاری میں پولیس مقابلوں کے دوران گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ادھر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے ڈیفنس میں نجی اسپتال میں چھاپہ مار کر دو افغانی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی اعجاز ہاشمی کے مطابق اتحاد ٹاون میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔ جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان عبدالنوید اور ارشد ہلاک ہو گئے ۔

ادھر لیاری کے علاقے سنگولین میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار عزیر بلوچ سے تعلق رکھنے والا ملزم ہلاک ہو گیا۔ ایس پی سٹی ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم ناصر عرف گولی نے کھارادر میں پولیس افسر کو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب ڈیفنس میں واقع ایک نجی اسپتال پر حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے چھاپا مار کر افغانستان سے علاج کے لیے آئے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد کا تعلق افغان صوبے قندھار سے ہے اور یہ 21 ستمبر سے زیر علاج تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.