تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:47

کراچی:فیسوں میں اضافے کیخلاف والدین اور طلبا کی سی ویو پر ریلی

جیو نیوز - کراچی........نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف سی ویو کراچی پر والدین اور طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے 2005 کے قانون کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی والدین نجی اسکولوں کی من مانی سے پریشان ہیں ، نجی اسکولوں نے یکدم فیسوں میں کئی گناہ اضافہ کردیا جس پر والدین اور طلبا سراپا احتجاج ہیں ۔

سی وی یو پر ریلی میں حکومت کی جانب سے اسکولوں کو 10 فیصد فیسوں میں اضافے خلاف قانون قرار دیا جائے ۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ حکومت نجی اسکولوں کو چھوٹ دینے کے بجائے 2005 کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.