تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:59

پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹوں کا جھگڑا، بحران حل نہ ہو سکا

جیو نیوز - کراچی....... پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹس کے درمیان جاری بحران اب تک کسی حل کی جانب ٹیک آف نہیں کرسکا۔ جہاز رن وے پر کھڑے ہیں، مسافر ائیرپورٹ پر پڑے ہیں،پائلٹ گھروں پر لیٹے ہیں، باکمال لوگوں کی لاجواب پرواز، پائلٹس اور انتظایہ کے درمیان بحران سے اب تک کسی حل کی جانب ٹیک آف نہ کرسکی۔

چار روز میں درجنوں پروازوں کی منسوخی اور کئی کی آمدورفت میں تاخیر کے بعد جلے بھنے مسافر یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ پی آئی اے کو اب Perhaps I Arrive کے نام سے لکھا اور پکارا جائے،نہ وقت پر ٹیک آف، نہ لینڈنگ،رہی سہی کسر نجی ایئرلائنز نے پوری کردی،جنہوں نے مسافروں کی امیدوں پر کریش لینڈنگ کی،کرائیوں میں من مانا اضافہ کرکے۔

کراچی اسلام آباد کا ایک طرف کا کرایہ تیرہ ہزار روپے سے پرواز کرکے بیس ہزار روپے کی بلندی پر پہنچ چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.