4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:15
سانحہ بلدیہ فیکٹری کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دبئی روانہ
جیو نیوز - کراچی.......سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دبئی روانہ ہو گئی۔ ٹیم کے دبئی جانے کا مقصد وہاں جا کر فیکٹری مالکان کا بیان رکارڈ کرنا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم ڈی آئی جی ایڈمن سلطان خواجہ کی قیادت میں گئی ہے۔ ٹیم میں ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ، ایس ایس پی پیر محمد شاہ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لطیف صدیقی،ایس پی سائٹ ساجد سدوزئی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں تمام حساس اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔