تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:32

خبردار! آپ انتقال کر چکے، مردے الیکشن نہیں لڑا کرتے!

جیو نیوز - سرگودھا.......خبردار آپ مرچکے ہیں اور مردے الیکشن نہیں لڑا کرتے،سرگودھا کے محمد سلیم نے بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے کا سوچا تو پہلے نادرا اور پھر الیکشن کمیشن کی فہرست میں خود کو مردہ پایا،کسی نے نہ سنی تو اسی یونین کونسل سے زندہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے آیا جس کا چیئرمین بننا چاہتا ہے۔

سرگودھا کا رہائشی اور حکمراں جماعت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والا محمد سلیم یونین کونسل 34 کوٹ مومن میں چیئرمین کےعہدے کے لئے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے میدان میں اتراتوانکشاف ہوا کہ وہ مرچکاہے۔

لیکن صرف نادراریکارڈ میں، جی ہاں نادراریکارڈ میں اس کے انتقال کے اندراج کےبعد اور الیکشن کمیشن کی فہرست کو دیکھتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر نے بھی محمد سلیم کو مردہ قراردے دیا۔

محمد سلیم بے چارہ مرتا کیا نہ کرتا ۔ وہ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کیلئے کئی بار خود ریٹرننگ آفیسر کے پاس جاپہنچا اور ان سے گزارش کی۔

لیکن اس کی ایک نہ سنی گئی جس پر محمد سلیم نے مجبوراً اسی یونین کونسل سے اپنے زندہ ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا جس کا وہ چیئرمین بننا چاہتا ہے اور اب سرکاری ریکارڈ میں درستگی کے لئے روزانہ دفاتر کے چکر لگارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.