تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:31

کردار سازی میں والدین کے بعد استاد کا بڑا کردار ہے ،شہبازشریف

جیو نیوز - لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نئی نسل کی کردار سازی میں والدین کے بعد اساتذہ کا بڑا کردار ہے ،اساتذہ کی تکریم کی بدولت ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں ۔

سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے احترام کو اجاگر کرنا ہے ،آج کے دن معاشرے کے ہر طبقے کو استاد کا احترام یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہو گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ استاد قوم کے محسن اور اس کا افتخار ہیں،طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا رول نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.