5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:20
اسٹیل مل خریدنے کا پہلا حق سندھ کا ہے،ناصر حسین شاہ
جیو نیوز - کراچی .....صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل ایک اہم اثاثہ ہے،اس کو خریدنے کا پہلا حق سندھ کا ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے شہر قائد کیلئے 150ارب روپے پیکیج دیا ہے ۔
وزیر بلدیات سندھ نے جامعہ کراچی میں قومی کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ بلاول زرداری نے 150ارب کا پیکیج کراچی کیلئے دیا ہے،شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال موجودہ اداروں کے بس میں نہیں ہےاورصفائی ستھرائی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ آوٹ سورس کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہناتھا کہ جامعہ کراچی کی زمین پر کسی کو قبضہ نہیں کر نے دینگے اورواٹر بورڈ اور جامعہ کراچی کے درمیان زمین کا تنازع جلد حل کرلیں گے۔
اسٹیل مل کے معاملہ پرصوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ اسٹیل مل اہم اثاثہ ہے اوراس کو خریدنے کا پہلا حق سندھ کا ہے۔سندھ کے کاروباری افراد اگر اسٹَیل مل کے شیئر حاصل کرنا چاہیں تو یہ انکا پہلا حق ہے،اگر کوئی سندھ سے اسٹیل مل نہیں خریدتا تو پھر دوسروں کا حق ہے۔